شیخ رشید کی ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت

شیخ رشید کی ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لورالائی میں فرنٹئیر کور (ایف سی) کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے شہید نائیک شریف کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ 
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ایف سی گاڑی پر فائرنگ انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے اور دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے فائرنگ کے اس واقعے میں شہید ہونے والے نائیک شریف کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کے مطابق لورالائی میں ہونے والے حملے میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے نائیک شریف شہید ہوئے جبکہ میجر قاسم اور ایک سپاہی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا 
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے یوم آزادی کے موقع پر حملہ کرکے ملک کا امن و سکون برباد کرنے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ان کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیئے اور دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں ایف سی کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔