نور مقدم قتل کیس ، ملزم جان محمد کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

نور مقدم قتل کیس ، ملزم جان محمد کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  نے نور مقدم قتل کیس میں ملزم جان محمد کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ ملزم جان محمد ولد خان محمد سکنہ مانسہرہ ملزم ظاہر جعفر کے گھر میں مالی تھا اور واقعہ کے روز موقع پر موجود تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نےنور مقدم قتل کیس میں ملزم جان محمد کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا ہے ۔ تفتیشی افسر نے ملزم کو شہزاد خان ڈیوٹی مجسٹریٹ، ویسٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو ملزم کی تفصیلات اور کیس کی تفتیش اور حقائق سامنے رکھے۔ 

ملزم جان محمد ولد خان محمد سکنہ مانسہرہ ملزم ظاہر جعفر کے گھر میں مالی تھا اور واقعہ کے روز موقع پر موجود تھا تفتیشی افسر نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا  کردی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ ملزم کو آئندہ 28 اگست 2021 کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم صادر فرمایا۔