ڈی جی رینجرز سندھ کا مندر کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ کا مندر کا دورہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ  میجر جنرل افتخار حسن چودھری نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں واقع شری پنچ مُکھی ہنومان مندر کا دورہ کیا۔،ڈی جی رینجرز سندھ اور ہندو کمیو نٹی کی اہم شخصیات نے پرچم کشائی کی پا کستان کاقو می ترانہ اور ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق  ڈاکٹر رمیش کمارچیف پیٹرن پاکستان ہندو کونسل اور ہندو کمیونٹی کے سربراہ شری رام ناتھ مشرا مہاراج نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کا استقبال کیا۔اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ اور ہندو کمیو نٹی کی اہم شخصیات نے پرچم کشائی کی پا کستان کاقو می ترانہ اور ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا۔

ڈا کٹر رمیش کما ر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہند و مذ ہب امن اور بھا ئی چارے کا درس دیتا ہے۔ہمیں پا کستا ن میں اپنے مذ ہبی فرا ئض ادا کر نے میں مکمل آزادی حا صل ہے۔بھو نگ شر یف میں مندر پر حملہ ہو نے کے بعد جس طر ح حکو مت پا کستان اور اس کے قانون نفاذ کر نے والے ادارے نہ صر ف  حر کت میں آ ئے بلکہ ایک ہفتے کے دوران مندر کو پرانی حا لت میں بحا ل کر کے ہندو کمیو نٹی کے حوالے کر دیا۔ اس پر ہم گورنمنٹ آف پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

 اس مو قع پرڈی جی رینجرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان میں تمام لوگوں کو شخصی اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔قا ئد اعظم نے قیام پاکستان کے بعد جو پہلی کا بینہ بنا ئی اس کے وزیر قا نون  اور لیبر منسٹر جو گندھر نا تھ منڈ ل تھے۔ہندو برادری کا اپنے وطن پاکستان سے محبت کا اظہار دیدنی ہے۔

میجر جنرل افتخار حسن کا کہنا تھا کہ  سندھ رینجرز تمام اقلیتوں کی جان ومال اور عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ ہندو کمیونٹی کے سربراہ شری رام ناتھ مشرا مہاراج نے پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے شہر میں امن و امان اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پرکیے گئے سیکیورٹی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔آخر میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔