خدیجہ صدیقی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

خدیجہ صدیقی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
سورس: فائل فوٹو

لاہور : کلاس فیلو کے چھریوں کے حملے میں زخمی ہونے والی خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے ۔ گولیاں خدیجہ صدیقی کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی پر لگیں۔

نیو نیوز کے مطابق خدیجہ صدیقی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر اکیلی تھیں ۔ پولیس کانسٹیبل کو 14 اگست پر آج ہی چھٹی دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گولیاں خدیجہ صدیقی کے گھر کے باہر کھڑی کار پر لگی ہیں۔ ایس ایس پی دوست محمد کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جارہی ہے کتنے فائر کیے گئے ہیں۔   خدیجہ کو چھری مارکر زخمی کرنے کا ملزم حال ہی میں رہا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایل ایل بی کی طالبہ خدیجہ 2016 میں چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئی تھی، خدیجہ پر اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے چھریوں کے 23 وار کیے تھے۔