آج پاکستان کا 75 واں یوم آزادی منایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی

آج پاکستان کا 75 واں یوم آزادی منایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی

آج پاکستان کا 75 واں یوم آزادی منایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی
اسلام آباد: پاکستان میں آج آزادی کی 75ویں سالگرہ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور آج کے دن کا آغاز خصوصی دعاو¿ں سے کیا گیا جبکہ یوم آزادی پر توپوں کی سلامی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی ، اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی، نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
پاکستان کی 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر جی ایچ کیو اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ ریاست آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

1a091fbe0ddcc9710855cbf3e8605acc


جشن آزادی پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لئے ہیں۔ 
اس سے قبل رات گئے مختلف شہروں میں آتش بازی، ملی نغموں اور سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ یوم آزادی کا آغاز ہوا اور کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، حیدر آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں یوم آزادی شروع ہوتے ہی آسمان پر رنگ ونور کی برسات ہوئی۔
نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لئے سڑکوں پر نکل آئے، گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جبکہ سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے۔ملک کی ڈائمنڈ جوبلی کی خوشی میں منچلوں نے رقص بھی کیا۔
اس کے علاوہ یوم آزادی کی صبح مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقا ریب منعقد کی گئیں، پاک آرمی کے جوانوں نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

مصنف کے بارے میں