پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، قائداعظم کا تاریخی پورٹریٹ قومی اسمبلی ہال میں آویزاں

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، قائداعظم کا تاریخی پورٹریٹ قومی اسمبلی ہال میں آویزاں

اسلام آباد: پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 35 سال پہلے بنایا گیا تاریخی پورٹریٹ قومی اسمبلی ہال میں آویزاں کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ثقافتی شو کا انعقاد کیا گیا جس میں فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین کیلئے ملی نغمے پیش کئے گئے۔ 
تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کا 35 سال پہلے بنایا گیا تاریخی پورٹریٹ بھی قومی اسمبلی ہال میں آویزاں کیا گیا جبکہ یہ پورٹریٹ بنانے والے مصور سعید اختر کو بھی خصوصی طور پر تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سپیکر راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ قومی اسمبلی کی لائبریری کا دورہ کیا اور نمائش کیلئے رکھی گئی کتب کاجائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں آتش بازی بھی کی گئی۔

مصنف کے بارے میں