سعودی قیادت کا یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام

سعودی قیادت کا یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام

ریاض: سعودی فرمانراو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی قیادت کی جانب سے صدر عارف علوی کیلئے تہہ نیتی پیغامات میں پاکستانی قوم کو 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ 

سعودی فرمانراو شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت اور عوام کی نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

مصنف کے بارے میں