پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر جی ایچ کیو میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا

پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر جی ایچ کیو میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا

راولپنڈی: پاکستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک و قوم کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 75 یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جہاں قومی پرچم فضا میں بلند کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

مصنف کے بارے میں