عمران خان کے خطاب میں جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں تھا: رانا ثناء اللہ 

عمران خان کے خطاب میں جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں تھا: رانا ثناء اللہ 
سورس: File

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ لاہور میں عمران خان کے خطاب میں کنسرٹ، محفل قوالی اورآتش بازی دیکھنے کے علاوہ متکبرانہ،خود پسندانہ اورجھوٹ پر مبنی گفتگو سنی،پاگل خان کے یہ جھوٹ پاکستانی قوم پچھلے 26 سال سے برداشت کررہی ہے،فتنہ خان کے پاس پچھلے 26 سال سے ایک ہی سکرپٹ ہے۔اب نئے جلسوں کے اعلان سے قوم کو یہ جھوٹ اور متکبرانہ گفتگو 2 ماہ مزید سننا پڑے گی۔

اتوار کو مکہ مکرمہ سے کا عمران خان اور پرویزالہی کے خطاب پر ردعمل میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ اللہ کے گھر یہ دعا ہے کہ اس جھوٹ، فریب، گمراہی اور عمرانی فتنے سے اللہ تعالی وطن عزیزاور اور پاکستانی قوم کو محفوظ رکھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت اپنی محنت اور بہتر پالیسیوں سے پاکستانی عوام کو تاریخی ریلیف دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھوں 4 سالہ معاشی تباہی اور بدحالی سے قوم کو نجات دلائے گی۔

مصنف کے بارے میں