نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان میں ہوں گے، عمران خان، اسد قیصر اور محمود الرشید کو گرفتار کرنے جا رہے ہیں: جاوید لطیف 

نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان میں ہوں گے، عمران خان، اسد قیصر اور محمود الرشید کو گرفتار کرنے جا رہے ہیں: جاوید لطیف 
سورس: File

شیخوپورہ: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں پاکستان آ رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ، اسد قیصر ، محمود الرشید  اور عارف علوی کو گرفتار کرنے جا رہے ہیں۔ 

شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتے جاوید لطیف نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل یہ نہیں جانتی کہ مادر ملت فاطمہ جناح سمیت کیسے کیسے لوگوں کو غدار کہا گیا! کیسے عوام کے ووٹوں پر عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا۔کہتا ہے کہ جس نے میرے موقف کی حمایت نہیں کی اس نے شرک کیا آج عالم دین کیوں خاموش ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مجھے غداری کے مقدمے میں گرفتار کرو اور 14دن کا ریمانڈ پورا کرواؤ اور جیل سے اٹھا کر راتوں کو جس جس جگہ لےکرگئے جو میرے ساتھ کیا میں نے اپنی زبان نہیں کھولی کیونکہ میں اپنے ملک اپنی قوم اور اپنے قائد میاں نواز شریف کےلیےڈٹا ہوں! زندہ رہوں یا مر جاؤں ڈٹا رہوں گا۔ مگر بغاوت پر اکسانے والے لاڈلے شہباز گل کا14دن کا ریمانڈ کیوں نہیں پورا ہوتا؟

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی استعفیٰ دے کر اداروں کے سامنے پیش نہیں ہوتا تو کابینہ کی منظوری سے اسے بھی گرفتار کیا جائے گا ۔ ان لوگوں نے ہمارے ساتھ جو کیا اس کا انتقام نہیں لیں گے مگر جو ان لوگوں نے پاکستان کے ساتھ کیا معیشت کے ساتھ کیا ملک وقوم کے ساتھ کیا اس کا حساب دینا پڑے گا۔ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان اسد قیصر، محمود الرشید اور تمام ملوث افراد کو گرفتار کرنے جا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں