بلاول کے 4مطالبات سیاسی نہیں ، پارلیمنٹ کیلئے طاقت مانگ رہے ہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کے چار مطالبات سیاسی نہیں ہیں

بلاول کے 4مطالبات سیاسی نہیں ، پارلیمنٹ کیلئے طاقت مانگ رہے ہیں، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کے چار مطالبات سیاسی نہیں ہیں ۔مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج پٹارو میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلاول اپنے لئے نہیں پارلیمنٹ کیلئے طاقت مانگ رہے ہیں ۔انہوں نے کالج کیلئے مجموعی طورپر 100ملین روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں کیڈٹ کالج پٹارو نے بڑے لوگ پیدا کئے،کیڈٹ پاکستان کا مستقبل ہیں ۔

میڈیاسے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلاول کے مطالبات آئینی اور جمہوری ہیں۔ادھر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو چار مطالبات ماننا ہوںگے،ایوان میں جواب نہ ملا تو سڑکوں پر جواب لیں گے۔منگل کووفاقی حکومت کو دئیے گئے اپنے پیغام میں بلاول زرداری کا کہناتھاکہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد میں ناکام ہوگئی ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ حکومت پارلیمنٹ میں احتساب سے خوفزدہ ہے، اگر ہمیں ایوان میں جواب نہیں ملے گا تو پی پی سڑکوں پر جواب لے گی۔