2017ء الیکشن کا سال ہے، تیاریاں شروع کر دی ہیں، فواد چوہدری

تحریک انصاف نے پانامہ کے معاملے پر ایک بار پھر عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کر لیا۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دو ہزار سترہ الیکشن کا سال ہے، جبکہ الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں

2017ء الیکشن کا سال ہے، تیاریاں شروع کر دی ہیں، فواد چوہدری

لاہور: تحریک انصاف نے پانامہ کے معاملے پر ایک بار پھر عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کر لیا۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دو ہزار سترہ الیکشن کا سال ہے، جبکہ الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

چئیرمین سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کے حوالے سے تمام ثبوت عدالت کے سامنے پیش کر دئیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے چار ججز نے کیس کو مکمل طور پر سن لیا ہے، جبکہ اب کیس کی کارروائی پر فیصلہ سنا دینا چاہئیے. تاہم اگر معاملہ کمیشن میں گیا تو مزید ایک سال لگ جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وزارت خارجہ سمیت ایوی ایشن کی وزارت بھی اپنے پاس ہی رکھی ہوئی ہے۔ حویلیاں طیارہ حادثے پر صرف چئیرمین پی آئی اے کا مستعفی ہونا کافی نہیں، متعلقہ وزیر کو بھی استعفی دینا چاہئیے۔