پی سی بی نے مصباح اور یونس کے متبادل کی تلاش شروع کردی

پی سی بی نے مصباح اور یونس کے متبادل کی تلاش شروع کردی

لاہور : قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ تجربہ کار بیٹسمینوں مصباح الحق اور یونس خان کے متبادل کی تلاش شروع کردی ہے۔ ان کا متبادل اب نہیں دھونڈیں گے تو کب ڈھونڈیں گے۔ مستقبل کے کپتان کے لئے بھی وقت آنے پر نام منظر عام پر لائوں گا، لیکن کپتان کی تقرری بورڈ کا استحقاق ہے۔

شہریار خان اس بارے میں پوچھیں گے تو ضرور اپنی رائے سے آگاہ کروں گا۔ آسٹریلیا کی سیریز کو ہم نے ہوا بنایا ہوا ہے۔ آسٹریلیا حال ہی میں سری لنکا میں تینوں ٹیسٹ ہار کر گئی ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ اس وقت مصباح کی عمر42 اور یونس کی عمر 39 سال ہے۔ اگر دونوں ناکام رہے تو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکتے ہیں، لیکن اس موقع پر میں دونوں سے کرکٹ چھوڑنے کا نہیں کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لئے خاص معیار کی فٹنس درکار ہے۔ ڈومیسٹ کرکٹرز کی فٹنس اس لیول تک لانے کیلیے نظام وضع کررہے ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ ہیملٹن ٹیسٹ میں آخری سیشن میں 9وکٹیں گنوانا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں تھا۔