نیویارک میں ریٹائر ہونے والے شخص کی اپنی کمپنی کے مالک سمیت 2000ملازمین کو ای میل

نیویارک میں ریٹائر ہونے والے شخص کی اپنی کمپنی کے مالک سمیت 2000ملازمین کو ای میل

نیویارک: ہر کسی کی خواہش تو ضرور ہوتی ہے کہ وہ اپنے باس کو وہ سب کچھ بتائے جو اس کے بارے میں سوچتا ہے ۔لیکن نوکری کے ڈر سے وہ بتا نہیں سکتا۔ مگر امریکہ کی ایک ریاست کے ملازم نے اپنی ریٹائر منٹ پر اپنے دل کی جی بھر کر بھڑاس نکالی ۔58سالہ امریکی شہری نے اپنے دل کی بھڑاس نہ صرف باس کو ای میل کر کے نکالی بلکہ کمپنی کے 2000ملازمین کو بھی ای میل کر دی اور اپنے جذبات دوسروں کے بارے میں کیا تھے وہ بھی بتایا۔امریکی شہری مائیکل سٹبن کا کہناہے کہ اس کی کمپنی میں ترقی سیاسی بنیادوں پر ہوتی رہی ۔

مائیکل نے چند سوالات پر مبنی ایک ای میل بھی 2000ملازمین کے دستخطوں کے ساتھ بھیجی جس میں اس نے لکھا کہ میں یہ ملازمت کیوں چھوڑ رہاہوں ۔اس نے لکھا کہ کمپنی کی اعلی قیادت ملازمین کا بالکل خیال نہیں رکھتی ۔میں ریٹائر ہونا نہیں چاہتا تھا لیکن اب انتظامیہ کے اپنے ملازمین سے ناراوہ روئیے کے باعث میں ملازمت چھوڑ رہاہوں ۔ اس میل کا جواب باس نے کچھ اسطرح دیا کہ وہ کبھی اس سے نہیں ملا لیکن اب اگر اس نے جانے کا سوچ لیا ہے تو اس میں وہ کچھ نہیں کر سکتا۔لیکن اس کے اس اقدام کے بعد کمپنی انتظامیہ نے باس کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔