جاپانی فنکار کے سکوں سے بنے فن پارے' ٹویٹر' پر بے حد مقبول

جاپانی فنکار کے سکوں سے بنے فن پارے' ٹویٹر' پر بے حد مقبول

 ٹوکیو :جاپا ن میں ایک شخص سکوں کی مدد سے ایسے پیچیدہ مگر دیکھنے میں خوبصورت مجسمے تیار کرتا ہے کہ دیکھنے والا حیرت میں مبتلاہو جاتا ہے ۔جاپانی آرٹسٹ قینچی کی باریک نوک پر سکوں کا مینار تعمیر کر تا ہے تو کبھی' ٹوتھ پک 'میں سے سکوں کو گزار کر ننھا سا مجسمہ بنا دیتا ہے ۔
مشروب سے بھرے گلاسوں کا توازن ایک سکے کی مدد سے بر قرار رکھنا بھی کوئی اس فنکار سے سیکھے ۔ما ہر فنکارکئی گھنٹوں کی محنت سے تخلیق کردہ مجسموں کی تصاویر سماجی رابطے کی سائٹ ' ٹویٹر' پر اپنے مداحوں کیلئے شیئر کر تا ہے ۔