جگہ جگہ فلائی اوور اور انڈر پاسز کے باوجود لاہور میں ٹریفک مسائل کم نہ ہوئے

جگہ جگہ فلائی اوور اور انڈر پاسز کے باوجود لاہور میں ٹریفک مسائل کم نہ ہوئے

لاہور: کشادہ سڑکوں ، انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی تعمیر کے باوجود ، لاہور ، میں حادثات بڑھنے لگے ۔  نیو نیوز کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق ٹریفک حادثات میں مرنے والوں  کی تعداد  دہشتگردی ،ڈکیتی ،اور لڑائی جھگڑوں کے دوران مرنے والوں سے کہیں زیادہ ہے ۔بڑھتے ہوئے ٹریفک دباو کو کم کرنے کے لیے سڑکوں کو کشادہ کرنے کے ساتھ ساتھ سگنل فری کر دیا گیا ہے ۔

پولیس ،ریسکیو اور اسپتالوں سے جمع شدہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جرائم کی وارداتوں کے دوران 4 سو کے قریب افراد جاں بحق ہو ئے ۔جبکہ ٹریفک حادثات کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے ۔ ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے ۔
چیف ٹریفک آفیسر احمد مبین کے سامنے جب اعداد و شمار رکھے گئے تو انہوں نے اس پر بات کرنے انکار کرتے ہوئے ایس پی ٹریفک آصف کو اس ایشو پربات کرنے کاکہا ،، ایس پی نے سارا ملبہ شہریوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر ڈال دیا۔اتنی بڑی تعداد میں حادثات کیوں ہوتے ہیں، نیو نیوز نے کھوج لگانے کی کوشش کی تو شہریوں نے وارڈنز کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ 
ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وارڈنز مجبور ہیں، انہیں حکام کی جا نب سے سخت ہدایت ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ چالان کئے جا ئیں۔

مصنف کے بارے میں