ینگ ڈاکٹرزکا مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

ینگ ڈاکٹرزکا مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

لاہور:  مسیحا ذاتی مطالبات کے حق میں اسپتالوں کے او پی ڈیز میں جاری احتجاج کے دوران اپنے مقدس پیشے کے تمام اصول اور ظابطے بھلا بیٹھے۔او پی ڈیز میں زندگی اور موت کی کشمکش میں زیر اعلاج مریض ینگ ڈاکٹرز کے نعروں سے اذیت میں مبتلا ہیں۔
ینگ ڈاکٹرزنے مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگرمطالبات نہ مانے گئے تو 24 گھنٹوں میں احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے جبکہ مطالبات نہ مانے گئے تو آؤٹ ڈور کے ساتھ ان دور سروسز بھی بند کر سکتے ہیں۔ پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے کام چھوڑ کر احتجاجی کیمپ لگا لئے جس کے باعث مریضوں اور انکے لواحیقین کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔لاہور،ملتان،فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی کیمپ لگا رکھے ہیں ۔

فیصل آبادالائیڈ ہسپتال میں مطالبات پورے نہ ہونے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتالوں کا سلسلہ جا ری ہے ۔ جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سا منا ہے۔ زندہ ہیں ڈاکٹر زندہ ہیں ،ہڑتالی ڈاکٹروں نے اسپتالوں کے اندر نعرے بازی  کی۔ 

ملتان میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں نشتر اسپتال کی او پی ڈی کا بائیکاٹ کر دیا ڈاکٹروں نے اسپتال کے اندر ہنگامہ آرائی بھی کی۔

مصنف کے بارے میں