سعودی عرب کے نئے کرنسی نوٹ نابینا بھی پہچان سکیں گے

سعودی عرب کے نئے کرنسی نوٹ نابینا بھی پہچان سکیں گے

ریاض :سعودی عرب میں کرنسی کے امور کے نگران ادارے ’مانیٹری ایجنسی (مرکزی بنک)کی جانب سے جاری کردہ نئے کرنسی نوٹوں اور سکوں کے بارے میں عوام الناس کی آگاہی کے لیے اہم تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔ نئے جاری کردہ کرنسی نوٹوں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ انہیں نابینا افراد بھی پہچان سکیں گے۔
عرب ٹی وی کے مطابق مانیٹری ایجنسی کے گورنر نے نئے تیار کردہ کرنسی نوٹوں اور مختلف مالیت کے سکوں کی شناختی علامات اور ان کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات کی تفصیلات بتائیں۔نئے نوٹوں کے اجراءکے حوال سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے مرکزی بنک کے گورنر ڈاکٹر احمد الخلیفی بتایا کہ سعودی عرب کی تاریخ میں کرنسی نوٹوں کا ڈیزان چھٹی بار تبدیل کیا گیا ہے۔
اس بار ایک ریال کے سکوں سے لے کر بڑی مالیت کے نوٹوں تک سب کے ڈیزائن تبدیل کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرنسی نوٹوں کی حفاظت کی خاطر نئے نوٹوں میں سہ جہتی بار شامل کی گئی ہے۔