2017 میں حکومت کو الیکشن کرانے پڑ سکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

2017 میں حکومت کو الیکشن کرانے پڑ سکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ 2017 میں ایسے حالات پیدا ہوں گے حکومت کو الیکشن کرانے پڑ جائیں گے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئر مین رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پانامہ کیس کی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کے بعد نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت میں سیاسی جماعتوں کو عوام سے رابطے کا حق ہوتا ہے جبکہ پیپلز پارٹی ابھی گو مگو کی صورتحال کا شکار ہے،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دو رائے کا شکار ہے ایک دھڑے میں بلاول، اعتزاز احسن ہیں اور دوسرے الگ ہیں دیکھنا ہو گا کہ پیپلز پارٹی 27 دسمبر کو کیا کرتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قطری شہزادوں نے تلور کے شکار میں کسانوں کی چنوں کی فصل تباہ کی ہم نے پی کے میں تلور کے شکار پر پابندی لگائی ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی پرزور مزمت کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں کشمیری احتجاج کر رہے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ کے حوالے سے انک کہنا تھا کہ ٹرمپ کی پالیسی کیا ہو گی قبل ازوقت ہے ٹرمپ کی پوری ٹیم کو سامنے آنے دیں پھر درست معلوم ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ تجربہ کار سولجر ہیں فوج میں تقرریاں اور تبدیلیاں فطری عمل کا حصہ ہیں۔ قوم امید کرتی ہے کہ نئے آرمی چیف ملک کے لیے بہترین کردار ادا کریں گے اور امید ہے دہشت گردی کے خلاف آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کو تکمیل تک اپنا کردار ادا کرتے ہیں حکومت پاکستان امریکی صدر ٹرمپ اور انتظامیہ سے رابطے کی کوشش کر رہے پیں.

مصنف کے بارے میں