امریکہ نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت محدود کرنے کا اعلان

امریکہ نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت محدود کرنے کا اعلان

واشنگٹن ِ:امریکہ نے یمن میں فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کے خدشات کی بنا پر سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت محدود کرنے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹا گان کے ایک اہلکار ے بتایا کہ سعودی عرب کو اب گائیڈڈ ہتھیار (پی جی ایم) مہیا نہیں کیے جائیں گے۔
یمن میں جس انداز میں فضائی حملے کیے گئے ان میں ’خرابیوں‘ پر انھیں خدشات ہیں۔پینٹاگون اہلکار کے مطابق سعودی عرب کی فضائی کارروائیوں میں شامل پائلٹوں کو تربیت فراہم کرے گا تاہم کم سے کم عام شہری متاثر ہو سکیں۔جبکہ دیگر متوقع عسکری معاہدوں میں 3 ارب ڈالر پر مشتمل فوجی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی بھی شامل ہے۔
تاہم سعودی عرب بڑے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکت کی تردید کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے اجتناب برتنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ہے۔