مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف ہڑتال میں تین روز کا وقفہ ختم

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف ہڑتال میں تین روز کا وقفہ ختم

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف ہڑتال میں تین روز کے وقفے کے بعد پھر سے ہڑتال شروع ہو گئی ہے ۔تمام کاروباری ادارے بندجبکہ نجی اور مسافر ٹرانسپورٹ کی نقل وحرکت متاثر رہی۔ ادھر قصبہ سوپور میں حریت کلینڈر کے مطابق خواتین کے احتجاجی جلوس کے پیش نظر قصبہ کے کچھ حساس علاقوں میں جن میں بٹہ پورہ ،شاہ درگاہ چوک ،مین چوک،مین بازار،تحصیل روڈ اور چھان کھن میں فورسز تعینات رہی تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار پیش واقع نہ آئے اسی دوران نماز ظہر کے بعد مرکزی جامع مسجد سوپور کے احاطے میں سینکڑوں خواتین جمع ہوئیں اور ایک احتجاجی جلوس نکالا ۔

جلوس میں خواتین اسلام و آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے بلند کر رہے تھے ۔جلوس جامع مسجد سے مین چوک سوپور تک چہل قدمی کرنے لگا اسی دوران مظاہرین میں کچھ نوجوان نمودا رہوئے اور فورسز پر پتھراو شروع کیا ۔جواب میں فورسز نے جلوس کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شل داغے جس سے وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ۔اسی دوران ایک خاتون کی ٹانگ میں شل لگا۔ادھر قصبہ کے دوسرے علاقوں جن میں ڈاون ٹاون اور عشہ پیر میں نوجوان نمودار ہوئے اور وہاں چلتے پبلک ٹرنسپورٹ پر پتھراو شروع کیا ۔پتھراو سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اس کے بعد علاقوں میں فورسز کے جوا ن فوری پہنچے اور وہاں سے سنگبازوں کو بھگانے میں کامیاب ہوئے جبکہ علاقوں میں افرا تفری پھیل گئی۔

مصنف کے بارے میں