چین کے ارب پتی باپ کے اکلوتے بیٹے نے 122ارب ڈالر کا کاروبار لینے سے انکار کر دیا

چین کے ارب پتی باپ کے اکلوتے بیٹے نے 122ارب ڈالر کا کاروبار لینے سے انکار کر دیا

بیجنگ: چین کی سب سے بڑی کمپنی اور متعدد شاپنگ مالز ، تھیم پارک کے ڈالین ونڈا گروپ کے مالک نے ایک کانفرنس کے دوران شرکاء کو بتایا کہ اس کے بیٹے نے اس کا کاروبار سنبھالنے سے انکار کر دیاہے ۔

اس کے بیٹے کا کہناہے کہ ”وہ ایسا کاروبار اور اسطرح کی زندگی نہیں گزار سکتاجس طرح کی زندگی اس کا باپ گزار رہاہے “۔ وہ سادہ زندگی گزارنا چاہتاہے ۔

بیٹے کے جواب کے بعد کھرب پتی باپ نے اپنے تمام کاروبار کو سنبھالنے کے لیے پروفیشنل بورڈ بنایا ہے.

جو اس کے تمام منصوبوں ، کمپنیوں کی دیکھ بھال کر یگا۔ متعدد افراد نے بیٹے کے اس رویئے پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن متعدد افراد اس کے فیصلے کے ساتھ متفق بھی ہیں۔

واضع رہے کہ کمپٌنی کے مالک کے تمام منصوبوں کی مالیت تقریبا 122ارب ڈالر تک بنتی ہے ۔