جنگلی بلی کی ایک اور کامیابی

جنگلی بلی کی ایک اور کامیابی

نیویارک: بالی ووڈ میں شاندار کامیابی کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں بھی خوب داد حاصل کی اور اب بھی وہ مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہیں تاہم اب ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے اداکارہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر بن گئی ہیں۔

یونیسیف کی 70 ویں سالگرہ گزشتہ روز نیو یارک میں  منائی گئی، تقریب میں  ڈیوڈ بیکھم، لانڈو بلوم، جیکی چین اور ملی بابی براؤن جیسے بین الاقوامی فلمی ستاروں کے ہمراہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی موجود تھیں۔ بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا اب اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیرمقررکردی گئی ہیں۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بچوں کے حقوق کے پروموشن کے لیے گلوبل ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنی تصویریں پوسٹ کیں اورکہا کہ یونیسیف کی گلوبل خیرسگالی کی سفیرکے طور پراس گروپ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے باعث فخرہے۔اداکارہ نے کہا کہ ہم خیال لوگوں سے ملنا ہمیشہ خوشی کا باعث بنتا ہے جو یہ سوچتے ہیں کہ سب کچھ ہونے کے باوجود ہم میں ابھی انسانیت باقی ہے۔

مصنف کے بارے میں