ہر 10 منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کا شکار

ہر 10 منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کا شکار

صنعا:  بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسف کے مطابق ناقص یمن میں ناقص خوراک اور بیماریوں کے سبب ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

تنظیم نے خبردار کیا کہ اس وقت ملک میں 22 لاکھ بچے ناقص خوراک کا شکار ہیں جن کو فوری دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ یمن میں تقریبا 20 ماہ سے جاری جنگ میں اب تک 7 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریبا 37 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

جنگ کے نتیجے میں تقریبا 2.6 کروڑ یمنیوں کو بدترین انسانی اور طبی صورت حال کا سامنا ہے۔ ملک کی دو تہائی سے زیادہ آبادی بنیادی طبی دیکھ بھال سے محروم ہو چکے ہیں۔ اسی طرح صعدہ صوبے میں ہر 10 میں سے 8 بچے مزمن ناقص خوراک کا شکار ہیں۔

مصنف کے بارے میں