سرمایہ کاروں کے آبائی ممالک میں ٹیکس ادائیگیوں کی معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ

 سرمایہ کاروں کے آبائی ممالک میں ٹیکس ادائیگیوں کی معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ

دبئی حکومت نے سرمایہ کاروں سے انکے آبائی ممالک میں ٹیکس ادائیگیوں سے متعلق پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں موجود بینکوں نے 35 اراکین پر مشتمل اقتصادی و ترقیاتی تعاون کی تنظیم (او ای سی ڈی) کے حکم کے مطابق اپنے صارفین کو ایک بین الاقوامی پالیسی سے آگاہ کر دیا ہے۔اس پالیسی کے تحت ٹیکس کی ادائیگی اور ٹیکس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ یہ پالیسی ٹیکس نادہندگان کے لئے مشکلات پیدا کرے گی۔

واضح رہے کہ دبئی میں مقیم وہ غیر ملکی باشندے جنہوں نے آبائی ممالک میں موجود اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے ایسے افراد کے بارے جنوری 2017میں متحدہ عرب امارات و دیگر ممالک کی جانب سے تمام معلومات کو عالمی سطح پر شئر کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں