شام میں خانہ جنگی ہلاکتیں 3 لاکھ 12 ہزار سے متجاوز

شام میں خانہ جنگی ہلاکتیں 3 لاکھ 12 ہزار سے متجاوز

دمشق: شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم شامی مبصر گروپ برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ مارچ 2011 میں شروع ہونے والی شامی خانہ جنگی اب تک 3 لاکھ 12 سے زائد انسانوں کی جان لے چکی ہے۔

آبزرویٹری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان ہلاک ہونے والوں میں 90 ہزار سے زائد عام شہری تھے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں قائم اس تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پانچ سال سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ کے دوران 16 ہزار سے زائد بچے ،53 ہزار باغی جبکہ 1 لاکھ 10ہزار شامی فورسز یا ان کے حامی جنگجو ہلاک ہوئے۔

آبزرویٹری کے مطابق 55 ہزار سے زائد جنگجو بھی اس خانہ جنگی کا شکار ہوئے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق القاعدہ سے منسلک فتح الشام گروپ سے تھا۔

مصنف کے بارے میں