پاکستان کا کروز میزائل بابر ٹو کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے بابر ٹو کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 700 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

پاکستان کا کروز میزائل بابر ٹو کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے بابر ٹو کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 700 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بابر ٹو کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، کروزمیزائل 700 کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے جوفضا، زمین اورسمندرمیں بھی مارکرسکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید ترین نظام سے جی پی ایس سسٹم کے بغیر اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بناتا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میزائل کا تجربہ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی.