آنکھوں کی تھکاوٹ دور کرنے کے لئے آسان قدرتی نسخے

مپیوٹراور دیگر الیکٹرانک آلات کے استعمال سے ہماری آنکھیں تھکن کا شکار ہوجاتی ہیں اور ہم اپنے روزمرہ کام کرنے سے بھی قاصر ہوجاتے ہیں

آنکھوں کی تھکاوٹ دور کرنے کے لئے آسان قدرتی نسخے

نیویارک: کمپیوٹراور دیگر الیکٹرانک آلات کے استعمال سے ہماری آنکھیں تھکن کا شکار ہوجاتی ہیں اور ہم اپنے روزمرہ کام کرنے سے بھی قاصر ہوجاتے ہیں، سر درد، کمر میں تکلیف اور گردن میں اکڑاﺅ آنے سے ہم مشکل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ آئیے آپ کو چند ایسے مشور دیتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنی آنکھوں کو تروتازہ رکھنے کے ساتھ کمپیوٹر کا بہترطریقے سے استعمال کرسکیں گے۔
اچھی کرسی کا استعمال: کمر درد کی ایک وجہ غلط کرسی کا انتخاب بھی ہے لہذا ایسی کرسی کا انتخاب کریں جس میں ہماری کمر اور چوکلے آرام دہ پوزیشن میں ہوں۔بیٹھتے ہوئے آپ کے گٹنوں کا زاویہ 90درجے ہونا چاہیے تاکہ ٹانگوں کو سکون ملتا رہے۔
مانیٹر اور چہرے کے درمیان کا فاصلہ:اگر یہ فاصلہ بہت زیادہ یا بہت کم ہوتو آنکھوں میں چبھن ہونے لگتی ہے لہذا یہ فاصلہ چہرے سے کم از کم 6انچ سے زائد ہونا چاہئے۔
مانیٹر پر سکرین کا استعمال: ایسی سکرین کا استعمال کریں جو مانیٹر سے نکلنے والی تیز روشنی کو کم کرے کہ اس طرح آپ تھکاوٹ کا شکار بھی نہیں ہوں گے اورکام بھی زیادہ کرپائیں گے۔
اے سی کے سامنے مت بیٹھیں:کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے براہ راست اے سی کی ہوا کے سامنے نہ بیٹھیں کہ اس طرح آپ کے پٹھوں میں درد ہونے لگے گا ۔
مانیٹر کی روشنی مدھم رکھیں: کوشش کریں کہ مانیٹر کی روشنی مدھم رہے کہ اس طرح مانیٹر میں ست نکلنے والی شعاعیں آنکھوں کو کم متاثر کریں گی اور وہ جلد تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوں گی۔