معمر رانا کی بیٹی کے پہلے فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی

معمر رانا کی بیٹی کے پہلے فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی

لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار معمرراناگزشتہ کئی سالوں سے فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں،انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بالی و وڈ میں بھی اپنی اداکاری کا سکہ جمایا ہے۔

ان دنوں معمر فلموں میں ذرا کم ہی نظر آرہے ہیں لیکن آپ انہیں مختلف مارننگ شوز میں دیکھ سکتے ہیں جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ آکرمزے مزے کی باتیں کرتے ہیں۔

حال ہی میں معمر رانا کی بڑی بیٹی ریا رانا کے برائیڈل فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی ہے۔ذرائع کے مطابق ریا رانا ابھی صرف 17 سال کی ہیں اتنی کم عمر میں ان کی بہترین پرفارمنس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ شوبز میں بہت جلد قدم جمانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔