صرف 5 سیکنڈ میں اپنا سست آئی فون تیز بنائیں

صرف 5 سیکنڈ میں اپنا سست آئی فون تیز بنائیں

لاہور: اسمارٹ فون کو جتنا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے یا اس میں جتنی زیادہ ایپس انسٹال کی جاتی ہیں تو اس سے آپ کے اسمارٹ فون کی کارگردگی متاثر ہونے لگتی ہے اور یہ بہت سست روی کا شکارہوجاتا ہے۔

یہی حال آئی فون کے ساتھ بھی ہے۔ اگرآئی فون میں بےجا ایپس انسٹال کی جائیں اور یہ ایپس فون میں  زیادہ جگہ لے لیتی ہیں ۔

اپنے آئی فون کو پہلے جیسا تیز اور اسموتھ کرنے کےلئے آپ کو نیچے دئیے گئے طریقہ کار عمل کرنا ہوگا۔

٭ اپنے آئی فون کو ان لاک کریں اور پاور بٹن کو پریس کریں، لیکن ‘سلائیڈ ٹو پاور آف’ پر کلک نہیں کریں بلکہ ہوم بٹن کو 5 سیکنڈ تک کےلئے دبائیں رکھیں۔

٭ اس بعد آپ کے آئی فون میں ان تمام ایپس کی اسکرین نمودار ہوجائیں  گی جو آپ کے فون کی ریم کی جگہ گھیرے ہوئی ہیں۔

اگر ان میں سے جو غیر ضروری ایپس ہیں جن  کو آپ استعمال نہیں کرتے ہیں ، ان کو آئی فون میں سے ان انسٹال کردیں تاکہ ریم میں دوسری چیزوں کےلئے جگہ موجود رہے۔

مصنف کے بارے میں