ٹرمپ نے ایسی کیا حرکت کی کہ چین نے تائیوان کو خبردار کر دیا

ٹرمپ نے ایسی کیا حرکت کی کہ چین نے تائیوان کو خبردار کر دیا

بیجنگ: چین نے تائیوان کو متنبہ کیا ہے کہ اس کی طرف سے آزادی کا اعلان ’’بند گلی‘‘ میں داخل ہونے کے مترادف ہو گا۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ انتباہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تائیوانی صدر کو فون کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔ تائیوان سے متعلق معاملات کے دفتر کے ترجمان ان فینگ شان نے گزشتہ روز ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ چین کے پاس غیر متزلزل عزم، خود پر ضروری اعتماد اور مناسب صلاحیت موجود ہے اور حقائق یہ بات ثابت کریں گے کہ تائیوان کی آزادی ایک بند گلی میں داخل ہونے کے مترادف ہو گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ امریکا ’’ون چائنا‘‘ کی پالیسی کو خیر باد بھی کہہ سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں