اگر آپ دبئی میں نوکری حاصل کرنا چاہتے ہیں تو (CV)میں پانچ باتوں کا خیال ضرور رکھیں

اگر آپ دبئی میں نوکری حاصل کرنا چاہتے ہیں تو (CV)میں پانچ باتوں کا خیال ضرور رکھیں

دبئی:نوکری حاصل کرنے کے لیے جب آپ انٹرویو پر جاتے ہیں تو سب سے پہلے آپکی CVکو دیکھا جاتا ہے اور CVاچھی ہو تو نوکری ملنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔HRمنیجرآپکیCVکو دیکھ کر فیصلہ کر لیتے ہیں کہ آپ اس جاب کے قابل ہیں یا نہیں۔
یہا ں ہم آپکو کو دوسروں سے مختلفCVبنانے کا طریقہ بتاتے ہیں
1)سب سے پہلے CVبناتے وقت اس بات کو مدنظر رکھیں کہ آپ مائیکروسافٹ ورڈ کا پراناطریقہ مت استعمال کریں اس مقصد کے لیے انٹرنیٹ پر بہت سارے جاذب نظر فارمیٹ موجود ہیں جن کو استعمال کر کہ آپ اپنا CVبہتر بنا سکتے ہیں۔
2)اس بات کو یقینی بنائیں آپ جو کچھ اپنے بارے بتانا چاہتے ہیں ور جس شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں ان سب باتوں کو سب سے پہلے پیراگراف میں بتائیں اسکوCVکے درمیان کا حصہ مت بنائیں۔
3)اب آپ1990کے دور سے باہر نکل آئیں اور اپنی CVپر اپنی تصویر لگاتے ہوئے دھیان رکھیں کہ آپکی تصویر رنگین ہونی چاہئیے اور ایسی تصویر ہرگز نہ جیسے آپ صبح کا ناشتہ کرنے کے لیے بیٹھے ہیں۔
4)جہاں ضرورت ہو CVکے اندر کلر کا استعمال بھی کریں اور وہ ایسا ہو جیسے ایک خوبصورت چارٹ مگر اس میں سرخ رنگ کا استعمال مت کریں اور کچھ لفظوں کو اٹلین سٹائل بھی لکھا جا سکتا ہے۔
5)اور یا د رکھیں آپکی CVصرف نوکریوں کے تجربوں کا مجموعہ نہیں ہوتی بلکہ اس کو مختلف اور دلچسپ ہونا چاہیئے یہ صرف آپکیCVہونی چاہیئے،واضح رہے CVآپکی شخصیت کو پیش کرتی ہے۔