سعودی پولیس نے لاکھوں ریال کی چوری میں ملوث 6 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا

سعودی پولیس نے لاکھوں ریال کی چوری میں ملوث 6 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا

ریاض:ریاض پولیس نے سیکیورٹی گارڈ پر حملے کرنے ، زیر تعمیر عمارتوں، گوداموں اور تجارتی مراکز میں چوریاں کرنے والے پاکستانی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ عاجل نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس نے 6پاکستانیوں کو گرفتار کیا   ۔ گرفتار افراد کی عمر 20اور 30 سال کے درمیاں ہے۔

اس گروہ نے 5لاکھ ریال کے قریب چوری کئے۔ ایک ٹرک پر ایک لاکھ 20ہزار ریال مالیت کا مسروقہ سامان لیکر جا رہے تھے۔ ضبط کر لیا گیا۔ 30وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ ان کے قبضے سے ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ، موبائل سیٹ اور شناخت چھپانے کیلئے تیار کردہ متعدد اقامے بھی ضبط کئے گئے۔ معاملہ ریاض پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔