معروف پاکستانی اداکارزارا عباس اور اسد صدیقی نے شادی کا اعلان کر دیا

معروف پاکستانی اداکارزارا عباس اور اسد صدیقی نے شادی کا اعلان کر دیا

لاہور:پاکستان کے معروف اداکارزارا نور عباس اور اسد صدیقی نے جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل زارا اور اسد کی منگنی ہو ئی تھی اور اس ماہ کے اختتام سے پہلے دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔دونوں اداکارنہ صرف شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں بلکہ شادی کو لے کر بہت خوش ہیں ۔


ا بتد ائی تفصیلات کے مطا بق شادی دھوم دھام سے کراچی میں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اسد صدیقی اداکار عدنان صدیقی کے بھانجے ہو نے کے ساتھ ساتھ ڈرامہ انڈسٹری کا بہت بڑا نام بھی ہیں ۔اداکار ڈراموں کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری میں بہت پہلے شناخت بناچکے ہیں۔جبکہ زارا نور عباس اداکارہ اسما عباس کی بیٹی ہیں جو کہ فیشن ڈیزائننگ میں مصروف ہیں اور فل الوقت اداکاری سے عارضی کنارہ کشی کرلی ہے۔
واضح رہے کہ اسد صدیقی اور زارا دونوں کی یہ دوسری شادی ہے ۔اسد کی شادی 2014 میں ہوئی تھی جبکہ زارا کی شادی 2016 میں ہوئی تھی دونوں اداکاروں کی طلاق کی کوئی خبر منظر عام پر نہیں آئی تھی لیکن معروف پاکستانی اداکارہ سجل نے دونوں کی منگنی کی خبر کی تصدیق کر کے واضح کر دیا ہے کہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔