حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں، خورشید شاہ

حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد: فاٹا کے معاملے پر اپوزیشن پھر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئی۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت فاٹا کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر آئی تھی۔ حکومت کا مطلب محمود اچکزئی، فضل الرحمان اور اتحادی ہیں لیکن فاٹا کے لوگوں کو پہلے آئینی حقوق دیئے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا قبائلی علاقوں کے 95 فیصد لوگ انضمام سے اتفاق کرتے ہیں۔ اپوزیشین لیڈر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ یا کسی کی جاگیر نہیں بننے دیں گے۔ او آئی سی،  افغان ایشو اور عوامی مسائل پر پارلیمان میں بحث ہونی چاہیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں لیکن ایاز صادق کو حالات کا زیادہ احساس اور سمجھ ہے انہوں نے اسمبلیوں کے مستقبل پر اندر کی خبر دی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت دباو ڈال رہی ہے کہ فوری انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہو گی۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اللہ کرے اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں لیکن لگتا نہیں کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی۔ لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں