سعودی شہری نے سانپ کو چائے کا رسیا بنادیا

سعودی شہری نے سانپ کو چائے کا رسیا بنادیا

شقراء: دیو ہیکل سانپ کو چائے، ٹھنڈے مشروبات اور پودینہ پیش کرنے والے سعودی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ثابت الفضل نامی سعودی نوجوان نے ویڈیو کلپ میں اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ شقراءکمشنری کے ماتحت القصب قریہ کا باسی ہے۔

اسکادلچسپ مشغلہ انتہائی پُرخطر اور غیر معمولی خوفناک ہے۔ اسے سانپ کو سدھانے کا شوق ہے۔اسی چکر میں وہ سانپوں کی خاطر مدارات کرتا ہے۔ وڈیو کلپ میں نظر آنے والا سانپ اس کے ساتھ اطمینان سے چائے پیتا ہے، زہریلا نہیں ۔

ٹھنڈے مشروبات اور پانی پینے کا بھی اسے شوق ہے۔ مختلف نسلوں کے 7اژدھے اپنے استراحہ میں رکھے ہوئے ہے۔