شمالی کوریا کو مذاکرات کی غیر مشروط پیش کش کے بعد امریکا نے یو ٹرن لے لیا

شمالی کوریا کو مذاکرات کی غیر مشروط پیش کش کے بعد امریکا نے یو ٹرن لے لیا

واشنگٹن: شمالی کوریا کو مذاکرات کی غیر مشروط پیش کش کے ایک روز بعد ہی امریکا پیچھے ہٹ گیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کو روش بدلنی ہو گی کیونکہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد یہ مذاکرات کا وقت نہیں جبکہ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بات چیت مناسب وقت پر چاہتے ہیں۔


امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ شمالی کوریا ایک بار ہمارے ساتھ بیٹھے تو سہی پھر باقاعدہ بات چیت کا طریقہ بھی طے کر لیں گے۔

روس اور چین نے غیر مشروط بات چیت کی پیش کش کا خیر مقد م کیا تھا تاہم اب وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آیا ہے کہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد یہ مذاکرات کا وقت نہیں۔

ادھر محکمہ خارجہ نے بھی پٹری بدل لی اور واضح کیا کہ ٹلرسن نے کہا تھا کہ شمالی کوریا سے بات چیت سے پہلے کچھ وقت خاموشی کا گزرنا چاہیے ۔ ریکس ٹلرسن نے پیانگ یانگ سے متعلق کوئی نئی پالیسی وضع نہیں کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں