الیسٹر کک 150 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے

الیسٹر کک 150 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے

پرتھ: سٹار انگلش اوپننگ بیٹسمین ایلسٹرکک ٹیسٹ کیریئر کا 150 واں ٹیسٹ کھیلنے والے انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نےکینگروز کے خلاف ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کی۔

وہ یہ اعزاز پانے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے ہیں کک نے 2006ءمیں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں ہوتا ہے. انہیں انگلینڈ کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے اور زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے. انہوں نے جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میں شرکت کی اور ساتھ ہی اپنے کیریئر کے 150ویں ٹیسٹ میچ میں شرکت کی. کک یہ اعزاز پانے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے آٹھویں کھلاڑی ہیں.

سچن ٹنڈولکر 200 ٹیسٹ کھیل کر سرفہرست ہیں۔ رکی پونٹنگ اور سٹیووا نے 168، 168 جیک کیلس نے 166 شیونارائن چندرپال اور راہول ڈریوڈ نے 164، 164 اور ایلن بارڈر نے 156 ٹیسٹ کھیل رکھے ہیں، کک اپنے کیریئر کے 150 ویں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے انکو 7 کے انفرادع سکور پر سٹارک نے ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کیا۔

کک نے اب تک 150 میچز کی 271 اننگزوں میں 11698 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 31 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔