ترکی نے پاک بحریہ کے سربراہ کو اعلی عسکری اعزاز سے نوازا دیا

ترکی نے پاک بحریہ کے سربراہ کو اعلی عسکری اعزاز سے نوازا دیا

استنبول: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترک آرمڈ فورسز کا اعلی عسکری اعزاز سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی جو ان دنوں دورہ ترکی پر ہیں کو ترکش آرمڈ فورسز کے اعلی عسکری اعزاز الیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز سے نوازا گیا ۔

اعزاز دینے کی پروقار تقریب ترکش نیول فورسز ہیڈ کوارٹر مین منعقد ہوئی جس میں ترک نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان ازبال نے پاک نیول چیف کو اس اعلی عسکری اعزاز سے نوازا۔ اعزاز دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے اعتراف میں دیا گیا ۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ترکش نیول چیف ‘ وزیر دفاع اور کمانڈر ترکش جنرل سٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں