جمہوریت کو خطرے میں کہنے والوں کی کرپشن خطرے میں ہے، عمران خان

جمہوریت کو خطرے میں کہنے والوں کی کرپشن خطرے میں ہے، عمران خان

کراچی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا طاقتور کا احتساب پہلی بار ہوا اور پاناما کی جدوجہد سے پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا حکمرانوں سے اثاثوں اور پیسوں کے بارے میں پوچھنا عوام کا حق ہے اور کرپٹ مافیا کو پیغام گیا ہے کہ کوئی قانون سے اوپر نہیں۔ جمہوریت خطرے میں ہے کہنے والوں کی کرپشن خطرے میں ہے۔

عمران خان نے کہا قانون کی بالادستی نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کرتا اور نواز شریف کو معلوم ہے ان کو کیوں نکالا گیا  وہ 300 ارب روپے ملک سے باہر لے کر گئے تاہم ماضی میں کبھی کسی طاقتور پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا نواز شریف کا مطلب ہے وہ طاقتور ہیں اور عدالتیں غریب کیلئے ہیں لیکن کرپشن کے گاڈ فادر کو عدالتوں نے جے آئی ٹی میں گھسیٹا۔

ادھر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور مصطفیٰ کمال کی دبئی میں اہم ملاقات بھی ہو چکی ہے اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے قریب آ رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں