ویرات انوشکا کا شاہد آفریدی کو شادی کی مبارکباد دینے پر شکریہ

ویرات انوشکا کا شاہد آفریدی کو شادی کی مبارکباد دینے پر شکریہ

کراچی: اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی پر دیگر خیر خواہوں کی طرح شاہدآفریدی نے بھی دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھاجس کے جواب میں نوبیاہتا جوڑے نے انہیں دلچسپ جواب دیا ہے۔

11  دسمبر 2017 کو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرمااور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر ’ویروشکا‘ بن گئے۔ اس موقع پر دونوں ستاروں کے لاکھوں چاہنے والوں نے انہیں نئی زندگی کے لیے ڈھیروں مبارکباد اور دعائیں دیں۔

جہاں ان دونوں کی شادی پر تمام لوگ خوش تھے وہیں پاکستانی کرکٹ اسٹارز نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد سے نوازا جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی، عمر اکمل اور محمد عامر وغیرہ شامل ہیں۔

5709b260b2c508c401eb607ec8404d79

ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو جواب دیتے ہوئے کہا ’شکریہ شاہد بھائی‘۔

445da3851ab05471d4ce1be5a33152ae

جب کہ انوشکا شرما نے بھی ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔