مختصر ترین کرکٹ فارمیٹ ٹی 10 لیگ کاآج سے شارجہ میں آغاز ہو گا

مختصر ترین کرکٹ فارمیٹ ٹی 10 لیگ کاآج سے شارجہ میں آغاز ہو گا

شارجہ:  کرکٹ کی مختصر ترین طرز ٹی 10 لیگ کا آغاز آج سے شارجہ میں ہورہا ہے۔جس میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔10اووروں کے میچوں میں شریک چھ ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ابتدائی روز 2 میچر کھیلے جائیں گے۔افتتاحی میچ 14 دسمبر کی شام 6 بجے بنگال ٹائیگرز اور کیرالا کنگز، دوسرا میچ مراٹھاربین اور پختونز کے مابین کھیلا جائے گا.

ہر ٹیم دو گروپ میچ کھلے گی۔ 16 دسمبر کو پوزیشنز کے میچز ہوں گے۔ اتوار 17 دسمبر کو 2 سیمی فائنلز اور فائنل کھیلے جائیں گے۔

اس ٹورنامنٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا ایک میچ 90 منٹ میں ختم ہو جائے گا ۔ اس ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی اور وریندر سہواگ جیسے اسٹار کرکٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ لیگ میں محدود اوورز کے انگلش کپتان ایون مورگن بھی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ چار روز تک جاری رہنے والا یہ ٹورنامنٹ 93 ممالک میں نشر کیا جائے گا۔اس کے علاوہ شائقین اس لیگ کو اپنے موبئل فون پر بھی دیکھ سکتے ہیں ۔

اس کیلئے گوگل پلے اسٹور پر یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیں ۔ 

اس لیگ میں ڈینی موریسن، ڈین جونز اور رمیز راجہ کمنٹیٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ شاہدآفریدی پختون ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر تمام اہم اسٹارز بھی اس لیگ میں شریک ہیں۔