ملک میں نیب کا دوہرا معیار اور قانون ہے، شرجیل میمن

ملک میں نیب کا دوہرا معیار اور قانون ہے، شرجیل میمن

کراچی: سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب نے نواز شریف اور اہل خانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا  کہا،لیکن ان کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے گئے ۔

جمعرات کواحتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب چاہیں لندن آجاسکتے ہیں جبکہ ان کے لیے صرف جیل ہے، ملک میں نیب کا دہرامعیاراورقانون ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں نیب کا دوہرا  قانون ہے ، نیب نے وزارت داخلہ کو لکھااسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب کے احکامات کو وزارت داخلہ نے لفٹ نہیں کرائی۔ انہوں نے کہاکہ نیب لاہور نے نوازشریف اور اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا   کہا، نیب اسلام آباد وزارت داخلہ کو درخواست نہیں بھیج رہا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف اپنے اہلخانہ کے ساتھ لندن کی سیرکررہے ہیں، یہ جب چاہیں جہاں چاہیں کچھ بھی کر سکتے ہیں، ہمارے لیے جیلیں ہیں۔سابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نیب اس وقت سب سے متنازع ادارہ بن چکا ہے، نیب کا سندھ کے لوگوں سے رویہ مختلف اور باقیوں سے مختلف ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ خان صاحب سندھ میں کمپئین چلا رہے ہیں ان کا حق ہے۔کراچی کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے سے زائد کے کرپشن ریفرنس کی مزید سماعت 23دسمبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ حقیقت ہے اور ہم نے مان بھی لیاکہ پاکستان میں دو قانون ہیں،ایک قانون امیر اور دوسرا غریب کے لیے ہے۔محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت پر شرجیل میمن و دیگرملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

شرجیل میمن کے وکلا نے سماعت 26دسمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ کچھ لوگ ادھرادھرسے عدالت کو دباو میں لانے کی کوشش کررہے ہیں،آٹھ دس با اثر لوگ اسپتال میں اور سیکڑوں مریض جیل میں سڑ رہے ہیں،پولیس کوسو روپے رشوت نہ دو تو گولی ماردی جاتی ہے،غریب کا کہیں علاج نہیں ہوتا پھر ٹانگ کاٹ دی جاتی ہے،سمجھ سے بالاتر ہے لوگ عدالت کو کیوں دباو میں لانا چاہتے ہیں ان لوگوں کے لیے اچھا ہے کہ وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں۔

عدالت نے مزید سماعت 23دسمبر تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر شرجیل میمن کی توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوگی۔

مصنف کے بارے میں