عمران خان بتائیں وہ چور دروازے سے کس سے مل رہے ہیں : مریم اورنگزیب

عمران خان بتائیں وہ چور دروازے سے کس سے مل رہے ہیں : مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ملک کے اندر وہی باتیں کر رہے ہیں جو پرویز مشرف ملک سے باہر بیٹھ کے کر رہا ہے۔


ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہا کہ عمران خان پوری قوم کو بتائیں کہ رات کے اندھیروں میں وہ چور دروازے سے کس سے مل رہے ہیں ٗعمران خان قوم کو بتائیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے غیر ملکی فنڈنگ کہاں سے آئی اور اندر سوراج اور بیری شنپ کون ہیں

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ عمران صاحب خیبرپختونخوا میں 4 سال آپ نے کیا کیا ہے اور صوبے کا احتساب کمیشن کیوں بند پڑا ہے ٗعمران صاحب اس وقت آپ انسداد دہشت گردی کی عدالت، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں ملزم اور اشتہاری بھی ہیں، لہذا آپ کو استعفی دینا چاہیے۔