ایپل ”آئی میک پرو “ کمپیوٹر کی فروخت شروع

ایپل ”آئی میک پرو “ کمپیوٹر کی فروخت شروع

لاہور: مایہ ناز امریکی کمپنی ایپل نے اپنا مہنگا ترین کمپیوٹر لیپ ٹاپ ”آئی میک پرو “ آج فروخت کے لیے پیش کردیا۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک کا ایپل کا بہترین لیپ ٹاپ کمپیوٹر ہے۔ایپل کے آئی میک پرو کو تین مختلف پروسیسرز میں پیش کیا گیا ہے، صارفین 8 کور اور 10 کور کے علاوہ اسے 18 کور میں بھی حاصل کرسکیں گے۔5 کے ریٹنگ ڈسپلے اسکرین کے حامل آئی میک پرو میں 32 جی بی میموری دی گئی ہے، جب کہ میموری کو 128 جی بی تک بڑھایا بھی جاسکے گا۔
اعلیٰ کوالٹی کی سکرین اور بترین گرافکس کے حامل آئی میک پرو میں ایچ ڈی ویڈیو کیمرہ بھی دیا گیا ہے، جب کہ اس میں نمرک کی بورڈ کی سہولت دی گئی ہے۔20 انچ اونچے اور25 انچ چوڑے آئی میک پرو کا وزن 9 کلو 700 گرام ہے۔ کمپنی نے اس کی قیمت 4 ہزار 999 امریکی ڈالر رکھی ہے، جو پاکستانی 5 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔