عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ کل سنایاجائےگا

عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ کل سنایاجائےگا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے کیس کا فیصلہ جمعہ 15 دسمبر (کل) سنانے کا اعلان کر دیا۔
نیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے اس کیس کا فیصلہ دوپہر دو بجے کے قریب سنائے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
کیس کی آخری سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آبزرویشن دی تھی کہ عمران خان نے لندن فلیٹ ظاہر کیا لیکن کبھی آف شور کمپنی ڈکلیئر نہیں کی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دائر الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی۔