پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کے ساتھ اپنے تعلقات بدلنے کا آغاز کرنا ہو گا : امریکہ

پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کے ساتھ اپنے تعلقات بدلنے کا آغاز کرنا ہو گا : امریکہ


واشنگٹن :امریکہ نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر ملک کے اندر کارفرما دہشت گرد گروپوں کے ساتھ روابط بند نہیں ہوتے تو پاکستان اپنے علاقے کا کنٹرول گنوا بیٹھے گا، جو حلقے اور اثر و رسوخ کے اعتبار سے پنپ رہے ہیں۔


ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نےکہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں، تاکہ ان کی سرحدوں کے اندر بھی دہشت گردی کا انسداد ہو، لیکن اس کے لیے پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور دیگر کے ساتھ اپنے تعلقات بدلنے کے عمل کا آغاز کرنا ہوگا۔امریکی قیادت والا فوجی اتحاد افغان قومی دفاع اور سلامتی فورسز (اے این ڈی ایس ایف) کی مدد کر رہا ہے، تاکہ پھر سے سر اٹھانے والی طالبان کشیدگی پر کنٹرول پایا جا سکے۔

ٹلرسن نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے اتحادی سرکش اور لیڈر پاکستان میں قائم مبینہ ٹھکانوں سے حملوں کی منصوبہ سازی کرتے ہیں، جس میں انھیں ہمسایہ ملک کے جاسوسی کے ادارے کی مدد حاصل ہے۔ انھوں نے پاکستانی قائدین کو خبردار کیا ہے کہ یہ دہشت گرد گروپ کابل سے توجہ ہٹا کر اسلام آباد کو ہدف بنانے کا سوچ سکتے ہیں۔