نواز شریف اور طاہر القادری ایک ہی پیر کے ہاتھ پر بیعت ہیں: کیپٹن (ر) صفدر

نواز شریف اور طاہر القادری ایک ہی پیر کے ہاتھ پر بیعت ہیں: کیپٹن (ر) صفدر

ااسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف اور طاہر القادری نے ایک ہی پیر کے ہاتھ پر بیعت کی ہے، ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی تو ریاست مضبوط ہو گی، عدالتوں کا احترام کرنا چاہیے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ اسپیکر نے ماضی کے حالات دیکھ کر بیان دیا،2018کے انتخابات (ن) لیگ جیتے گی، ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی تو ریاست مضبوط ہو گی، ہمیں جمہوریت پر یقین رکھنا چاہیے، ہم قانون بنانے والے ادارے کے رکن ہیں، عدالتوں کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور طاہر القادری نے ایک ہی پیر کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔ موبائل میرا نہیں معاون وکیل کا تھا، استعمال کر کے غلطی کی، عدالت سے معافی مانگ لی اور لکھ کر بھی دے دیا۔