اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلئے انٹرپول سے مد دلینے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلئے انٹرپول سے مد دلینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی احتساب بیورو (نیب) نے سینیٹر اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیرمین جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اسحاق ڈار کے ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار کو کوئی ایسی بیماری لاحق نہیں ہے جس کا علاج پاکستان میں نہ ہو سکے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں بتایا گیا کہ احتساب عدالت اسحاق ڈارکو پہلے ہی اشہتاری قرار دے چکی ہے۔
یاد رہے کہ آج ہی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں بار بار طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اسحاق ڈار کے ضامن کی منقولہ جائیداد کی قرقی کا حکم دیا تھا۔