فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے 24گھنٹے کام کرنے کی ضرورت ہے : ریما

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے 24گھنٹے کام کرنے کی ضرورت ہے : ریما


لاہور:فلم سٹار ریما خان نے کہا کہ فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے24گھنٹے کام کر نے کی ضرورت ہے ‘حکومت اگر کچھ فنڈز انڈسڑی کو بھی دیدیں تو دنوں میں انڈسڑی کی بحالی ممکن ہو سکتی ہے ۔


اپنے ایک انٹر ویو کے دران ریماخان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں جب پاکستانی فلم انڈسڑی کے موجود ہ حالات کو دیکھتی ہوں تو مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے کیونکہ مجھے آج بھی فلم انڈسڑی کے شاندار دن یاد ہیں اور میری دلی خوا ہش ہے کہ کل نہیں آج ہی فلم انڈسڑی کا پرانا دور واپس آئے جسکے لیے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے ۔